بالائی و وسطی پاکستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ عوام کیلئے محتاط رہنے کی ہدایت۔

محکمہ موسمیات پاکستان نے 13 جون سے 16 جون تک ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق مرطوب ہوائیں شمالی پاکستان میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ مغربی ہواؤں کی نئی لہر جمعرات سے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گی، جس کے باعث موسمی حالات غیر مستحکم رہنے کا امکان ہے۔


کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، سوات، مانسہرہ، بٹگرام، ملاکنڈ، شانگلہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی اور سرگودھا سمیت متعدد شہروں میں بھی بارش کے امکانات موجود ہیں۔ گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ بھی اس بارش کے سلسلے کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔


خیبر پختونخوا کے مختلف شہر جیسے ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، کرم، وزیرستان، کرک، ڈی آئی خان، ژوب اور بارکھان میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ آندھی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، کیونکہ اچانک موسمی تبدیلیاں معمولات زندگی اور ٹرانسپورٹ نظام پر اثرانداز ہو سکتی ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے Emirates ID کی فیس میں نئ اپڈیٹ ۔

"کیوں متحدہ عرب امارات خطے کی سب سے ذہین سرمایہ کاری کی منزل ہے"

یو اے ای: بے مثال تحفظ کی زندگی